گلگت بلتستان: فیسوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر اسٹو ڈنٹس کو امتحان دینے سے روک لیا گیا

0
32

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں طلبہ و طالبات کو جامع انتظامیہ نے فیسوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر امتحان دینے سے روک لیا،جس پر گلگت بلتستان بچاو تحریک نے روڈ بندکر کے دھرنا دیا،22 نومبر کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں طلبہ و طالبات کو جامع انتظامیہ نے فیسوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر امتحان دینے سے روک لیا جس کے خلاف طلبہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے باہر روڈ بند کرکے احتجاج کیا۔ طلباء کے مندرجہ ذیل مطالبات ہیں۔
1- طلباء پر مشتمل آڈٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے
2- فیسوں کو مکمل طور پر معاف کیا جائے۔
3- نئے ہاسٹلز، مختلف ڈپارٹمنٹس میں نئے کلاس رومز، اور جدید سہولیات سے لیس طلبہ لائبریری کے فلفور قیام، اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہم کیا جائے۔

4- طلبہ یونینز کو بحال کیا جائے۔
گلگت بلتستان بچاو تحریک کے کنوئنیر شبیر مایار نے کہا کہ گلگت بلتستان بچاو تحریک کے قیادت اور کارکنان بھی اس احتجاج کی قیادت میں شامل ہیں۔
نیز گلگت بلتستان بچاو تحریک یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے غریب طلباء مسلط کردہ اس آمرانہ فیصلے کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور تمام طلباء و طالبات سمیت گلگت بلتستان کے باشعور لعوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس تعلیم دشمن فیصلے کو فورا” ختم کرنے کیلئے متحد ہوجائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں