پاکستانی مقبوضہ کشمیر:عوام کے استحصال کے ہر عمل کے خلاف عَلمِ بغاوت بلند کریں گے۔جموں کشمیر پیپلز نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

0
24

,جموں کشمیر پیپلز نیشنل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے دوران ایک نشست کہا ہے کہبلدیاتی الیکشن ناکامی کے بعد ہمارا متبادل پروگرام محنت کش عوام کی نجات ہے۔عوامی جمہوری حقوق اور طبقاتی تفریق کے خلاف جدوجہد کا پہلا مرحلہ عوام کو با اختیار بنانے کی جدوجہد ہے،ہر سطح پر فیصلوں میں عوامی رائے اور اختیار کے لیے عوامی کمیٹیاں بنانے کا آغاز پہلے ہی کر چکے ہیں۔
روایتی سیاسی پارٹیاں عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں چونکہ پرانے نظریات اور رجحانات متروک ہو چکے ہیں۔
ٹبر قبیلہ علاقہ کی بنیاد پر تعصبات کے پرچار کو مسترد کرتے ہوئے نظریات سیاسی پروگرام اور جمہوری رویوں کی بنیاد پر سیاست کو فروغ دیں گے،متبادل پروگرام عوام کو منظم کرتے ہوئے? عوام کے بنیادی مسائل پر جدوجہد کا ہے،نوجوانوں کے لیے لاہبریریوں، ووکیشنل سینٹرز،کھیلوں کے میدان، کمیونٹیز حال کے لیے جدوجہد کریں گے،جن سے بلا تخصیص مرد و خواتین استعفادہ حاصل کر سکیں۔
محنت کش عوام کے جمہوری حقوق کی جدوجہد میں ہر سطح پر ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے،زراعت تعلیم اور علاج کے حصول کی جدوجد کے لیے عوام کو کمیٹیوں میں منظم کریں گے،
لوکل سطح پر عوامی اسمبلیوں کے ذریع مسائل کو اجاگر کریں گے اور ان مسائل کے گرد عوام کو منظم کرتے ہوئے عوامی طاقت سے ان مسائل کے حل کی جدوجہد کریں گے،عوام کے استحصال کے ہر عمل کے خلاف عَلمِ بغاوت بلند کریں گے۔
صنفی اور طبقاتی بنیادوں پر استحصال کی ہر شکل کے خلاف شدید جدوجہد کریں گے،
ہر میدان میں خواتین کو یکساں اور برابری کی بنیاد پر صلاحتیں استعمال کرنے کے مواقع اور فیصلوں میں شمولیت کو یقینی بنائیں گے،
اگر بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گیے تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے جس میں تمام امیدواروں کو متحد کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں