کراچی میں چینی انجنیئرسمیت سیکیورٹی افسر کو ہلاک کیا ہے،ایس آر اے

0
110

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چائنہ اور پاکستان سیپیک و دیگر منصوبوں کے آڑ میں سندھ کے جزائر، ساحل و سمندر اور وسائل پر حملہ و قبضہ آور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندھ وطن پاکستان و چین کے مشترکہ حملے و قبضہ کے زٙد میں ہے۔جس قبضے و حملے کے خلاف سندھی قوم اپنی بھرپور مزاحمت و قومی دفاعی جدوجہد کرنے کا حق رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی آج کراچی جمالی پل پر چائنیز انجنیئر پر کیئے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ حملے میں چینی انجنیئر سمیت ایک سیکیورٹی افسر کو ہلاک کیا ہے اور ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے۔

سوڈھو سندھی نے کہا کہ ایس آر اے چائنہ اور پنجابی قبضہ آوروں کو انتباہ کرتی ہے کہ وہ سندھ کی زمین ،ساحل و سمندر سے نکل جائیں، دوسری صورت میں ان پر تیزی سے حملے جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا ایس آر اے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں