راشد حسین کی جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہونے پہ کراچی میں احتجاج کیا جائیگا

0
105

راشد حسین کے لواحقین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ راشد حسین بلوچ کی جبری گمشدگی کو دو سال مکمل ہونے پر 27 دسمبر بروز اتوار کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

سندھ نیٹ ورک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہزاروں خاندان اذیت میں مبتلا ہیں۔ اس غیر قانونی اور غیر آئینی عمل کیخلاف سندھ نیٹ ورک، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ اور دیگر آواز اٹھاتے رہے ہیں، اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے لاپتہ راشد حسین اور سندھی لاپتہ سیاسی کارکنان سمیت دیگر افراد کیلئے کراچی میں احتجاج کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد حسین بلوچ کو دو سال قبل 26 دسمبر 2018 کو متحدہ عرب امارات سے اماراتی خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کیا اور چھ مہینے خفیہ مقام پر رکھنے کے بعد غیر قانونی طور پر پاکستان کے حوالے کیا لیکن وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھی، بلوچ، پشتون، شیعہ اور اردو اسپیکنگ کمیونٹی ایک ہی ریاستی جبر کے شکار ہیں جس کیخلاف ہر فورم پر مشترکہ طور پر آواز بلند کرتے رہینگے۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے اس غیرانسانی عمل کیخلاف آواز اٹھائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں