شہیدلفٹینینٹ اسحاق بلوچ کے شہادت پر فخر ہے، والدہ اوراہلیہ

0
127

شہیدلفٹینینٹ اسحاق بلوچ کے والدہ اوراہلیہ نے قوم کے نام الگ الگ پیغامات میں اسحاق بلوچ کے شہادت پر فخرکااظہارکی ہے۔

شہیداسحاق بلوچ کے والدہ بی بی شدری بلوچ نے قوم کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ میری نہیں بلکہ قوم کا بیٹا تھا۔انہوں نے سرزمین کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے شہادت پھائی۔

انہوں نے کہا”اُن کا جدوجہد اورفکر اب ساتھیوں اوربھائیوں کے کندھوں پر ہے کہ ان کے شہادت کے بعد مضبوط رہیں۔وہ ایک بہادرتھا میں امیدکرتی ہوں کہ اب یہ بھی اسی طرح بہادربن جائیں گی“

شہیداسحاق بلوچ کے اہلیہ بی بی نیوگ بلوچ نے اپنے میں پیغام میں کہا کہ شہید رامین جان صرف میری شوہر نہیں بلکہ سرزمین کا بیٹا تھا۔انہوں نے مادروطن کے قربانی دی ہے۔میں ان کی شہادت سے کسی بھی طریقے سے دلبرداشتہ نہیں ہوں کیونکہ انہوں نے ایک مقصد کے لئے قربانی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہوں۔بائدہے کہ ان کے ساتھی اورہمراہ ان کے فکر کو آگے بڑھائیں۔شہید رامین جان مرے نہیں ہیں کیونکہ ان کا فکر زندہ ہے۔

بی بی نیوگ جان نے کہامیرے شہید شوہر کے ساتھ دیگر پانچ شہدا کی لاش فوج نے ورثا کوحوالے نہیں کیے ہیں۔ لوگ اس بارے میں آواز اٹھائیں اورمیں بلیدہ کے وزیر (ظہوربلیدی)کومردہ باد کہتی ہوں کہ تمھارے علاقے میں ہر شے چوری ہورہی ہے،آج کل فوج لاش بھی ورثاکے حوالے کرنے کے بجائے چوری کررہاہے۔

انہوں نے کہاجدوجہد کے شہید کبھی گمنام نہیں ہوتے ہیں اورنہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے تم(پاکستان)انہیں گمنام کرسکتے ہو۔ہماری نئی نسل تمھارے لیے سیاہ مار بن جائیں گے اورتم کو ختم کریں گے۔

بی بی نیوگ جان نے کہا کہ میں فخر کے ساتھ کہتی ہوں کہ شہیدکے فرزندشہید کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ میں آپ کو شہادت پر مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ آپ دوسرے شہداکے صف میں شامل ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں