پاکستان:سندھ سیہون میں ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 20 افراد ہلاک

0
39

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر وین حادثے کا شکار ہوئی اور سیلاب کے باعث جمع پانی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 8 خواتین اور 6 لڑکیوں سمیت 20 افرادہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفیٰ نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 20 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 13 افراد زخمی ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی 11 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میدیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر معین صدیقی نے بتایا کہ 20 لاشیں لائی گئی ہیں اورہلاک افراد میں سے 8 خواتین، 6 لڑکیاں اور 6 لڑکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم ان کا تعلق خیرپور میرس کے ایک ہی خاندان سے ہے اور گاڑی کا ڈرائیور بھی اسی خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔

ڈی سی جامشورو کے مطابق گاڑی خیرپور میرس سے آرہی تھی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جو قلندرلال شہباز کے مزار زیارت کے لیے آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وین کے ڈرائیور نے سیہون جانے والے سڑک پر ٹریفک روکنے کے لیے کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کا اندازہ نہیں کیا اور وہاں پر سیلاب کا پانی جمع 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں