پاکستان:مارچ کا دوبارہ آغاز آج وزیر آباد سے ہو گا، عمران خان کا ایک اور فوجی افسر پر بھی قتل کی منصوبہ بندی کا الزام

0
29

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز آج وزیر آباد سے ہو گا۔ وزیرآباد پنجاب کا وہ شہر ہے جہاں تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی گئی تھی۔ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اس دوسرے افسر کا نام بھی لیں گے جو (حملے والے دن) مبینہ طور پر میجر جنرل فیصل کے ساتھ کنٹرول روم میں بیٹھ کر اس منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کر رہے تھے۔

  1. پنجاب پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کر دی ہے جس میں صرف ملزم نوید کا نام شامل کیا گیا ہے
    1. تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض ’کاغذ کا ٹکڑا‘ قرار دیا ہے
  2. تحریک انصاف نے اس واقعے کا ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ میجر جنرل فیصل کو قرار دیا تھا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں