پاکستان:سندھ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او سمیت 5 اہلکارہلاک

0
49

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے گھوٹکی میں مسلح افراد کی پولیس پر حملے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی، 2 ایس ایچ او سمیت 5 اہلکارہلاک ہوگئے۔

پولیس کے دعوے کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ان پر پر حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی پولیس جاوید جسکانی کاکہنا تھا کہ اوباڑو میں کچے کے علاقے رونتی سے مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں پولیس کیمپ قائم کیا گیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رات کے وقت اچانک ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر دیا، جس سے ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکارہلاک ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوباڑو کے علاقے رونتی میں قائم پولیس کیمپ پر حملے والے مقام کیلئے پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک اہلکاروں کی لاشیں تاحال ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں