مقبوضہ بلوچستان:وندر سے دو طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

0
25

پاکستانی فورسز نے وندر سے دو نوجوانوں کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بلوچستان کے ضلع حب چوکی کے تحصیل وندر میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر دو نوجوانوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے، جن کی شناخت سعود بلوچ اور کامران نور کے ناموں سے ہوئی ہے،سعود میڈیکل کا طالبعلم ہے جبکہ حال ہی میں وہ اپنے کزن کے ہمراہ وندر آئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان بھر میں ایک بار پھر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجن کے قریب جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ فورسز نے سبی سے دو افراد مٹھا خان ولد مالو مری، حفیظ ولد روزی خان اور خاران سے دو بھائیوں یوسف بادینی اور پرویز بادینی ولد فیض محمد بادینی کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

خاران میں چوبیس گھنٹے کے دوران جبری گمشدگی کے پانچ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ شب پاکستانی فوسز نے تین افراد جابر یلانزئی ولد پذیر احمد، نجیب اللہ یلانزئی ولد محمد حسین اور شفقت یلانزئی ولد عبدالرحیم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے-جن میں سے جابر یلانزئی اور نجیب اللہ یلانزئی بازیاب ہوگئے جبکہ تیسرا شخص تاحال لاپتہ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں