مقبوضہ بلوچستان: بی ایل ایف نے پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

0
52


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو بلوچستان میں ’قابض پاکستان‘ کے نام نہاد جشن آزادی کے تقریبات منانے کی قطعا اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ تقریبات بی ایل ایف کے نشانے پر ہیں بلوچ عوام ان اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا بلوچستان ایک مقبوضہ ملک ہے جس پر پاکستان نے اپنا قبضہ جمایا ہے اس قبضے کے خلاف بلوچ قوم جہدوجہد کر رہی ہے۔آزادی کی جدوجہد میں ہزاروں بلوچوں نے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں تاکہ بلوچ قوم اپنے وطن میں آزادی کا سانس لے سکے۔ہم ان قربانیوں کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے اور دشمن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔

’پاکستانی فوج بلوچستان میں اپنے کاسہ لیسوں کو بندوق کے زور پر اکھٹے کرکے ’جشن آزادی منانے‘ کا تاثر دینا چاہتی ہے لیکن بلوچستان لبریشن فرنٹ اپنے مقبوضہ ملک بلوچستان میں قابض پاکستان کے جشن ا?زادی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔اس طرح کے پروگرامات کو سبوتاڑ کرنے کے لیے تنظیم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔‘

میجرگھرام نے کہا ہمیں امید ہے کہ بلوچ قوم بھی بی ایل ایف کی تائید میں دشمن کی 14 اگست کی تقریبات سے لاتعلق رہے گی۔

انھوں نے کہا اپنے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کو سختی سے منع کریں کہ وہ ان تقریبات کے نزدیک مت جائیں۔ بی ایل ایف نہیں چاہتی کہ ان کے حملے میں بلوچوں کا کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہو لیکن قومی جنگ ا?زادی میں کوتائی ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گی۔اس لیے بلوچ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے قومی افواج کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں تاکہ بلوچ قوم کو اس غلامانہ زندگی سے جلد چھٹکارہ مل سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں