پاکستان: ہندو لڑکا قتل لاش درخت سے لٹکا دی گئی

0
60

پاکستان کے راجدانی کراچی میں صفورا چوک کے قریب سے ایک ہندو نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔
سچل پولیس کے مطابق اسکیم 33 کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت 22 سالہ رمیش ولد بوٹو کے نام سے ہوئی ہے، لاش کئی روز پرانی ہے جسے کسی شہری نے گھنے سے درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔

اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا، وہ 5 اگست کی شام 6 بجے گھر سے گیا اور واپس نہیں آیا، رمیش کمار کی گمشدگی کی تحریری اطلاع سچل تھانے کو دی گئی تھی، درخواست کے ساتھ رمیش کمار کی تصویر بھی دی گئی تھی۔اہلخانہ نے بتایا کہ 6 اگست کو نامعلوم شخص نے فون کر کے رمیش کی اپنے پاس موجودگی کی اطلاع دی، فون کرنے والے نے کہا کہ رمیش میرے پاس ہے، پریشان نہیں ہونا، نامعلوم شخص نے اطلاع دے کر کال منقطع کرکے فون بند کر دیا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور جس نمبرسے کال آیا پولیس کو دی گئی مگر ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں