پاکستان: بلوچ لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارنا خوفناک عمل ہے، منظور پشتین

0
27

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں پہلے سے زیر حراست لاپتہ افراد کے فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل کئے جانے پر پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں مارنا خوفناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ لاپتہ افراد کو حقائق چھپانے اور لوگوں پر ظلم ڈھانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ دراصل دہشت گردی کیخلاف تمام جنگ ایسی ہی نمائشوں پر مبنی ہے۔ بلوچ اور پشتون علاقوں میں جعلی مقابلے ایک معمول ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں