مقبوضہ کشمیر: جے کے این ایس ایف کے رہنما ادیبہ گرفتاری بعد رہا

0
35

راولاکوٹ میں حقوق مانگنے کے جرم کی پاداش میں کامریڈ ادیبہ جمیل اپنی سسٹر اور ساتھیوں سمیت گرفتاری بعد رہا کر دی گئیں۔ پاکستانی فورسز نے حقوق مانگنے پرکامریڈ ادیبہ جمیل اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔

جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی سنئیر نائب صدر ادیبہ جمیل کو اس کے والد اور بہن کے ہمراہ تھانہ راولاکوٹ سے غیر مشروط رہا کر دیا گیا ادیبہ جمیل کو والد اور بہن کے ہمراہ گزشتہ روز راولاکوٹ سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے گرفتار کیا گیا تھا دوسری طرف این ایس ایف کے صدر صمد شکیل محسن عزیز عمیر امتیازصغیر چودھری محمود میر اصغر نثار میر کو مظفر آ باد کی ایک جیل منتقل کر دیا گیا بدھ کو بھی مظاہروں کا اعلان گرفتاریوں کے خلاف بدھ چھ جولائی کو بھی احتجاج جاری ہے۔ اور صدر آ زاد کشمیر بیرسٹر سلطان کے دورہ پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ کو روکنے کی دھمکی منگل کے روز مجاہد آ باد کے مقام پر این ایس ایف نے مظفر آ باد جانے اور براستہ ٹاہیں راولپنڈی جانے والی روڈ بند کر رکھی تھی گوئیں نالہ روڑ بھی مختلف مقامات سے بند رہی اتوار کو یورپ میں مظاہروں کا فیصلہ گزشتہ شام حسین خان شہید پوسٹ گریجوئٹ کالج راولاکوٹ سے نکلنے والی ریلی سے قبل اجلاس پر دھاوابول بول کر پولیس نے گرفتاریاں کر ڈالیں تھیں ، ریلی کے شرکاء نے بجلی بلات پر ٹیکسوں لورڈشیڈنگ کے خلاف آ زاد کشمیر کو بجلی فری لوڈ شیڈنگ زون بنوا نے پونچھ اور ڈڈیال میں افغانیوں کو دی آزادکشمیر کی شہریت منسوخ کروانے آ ٹے پر گلگت بلتستان جتنی سبسڈی دلوانے گلگت بلتستان کے شہریوں کی راول پنڈی میں سزا کے خلاف منگل کومظفر آ باد میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے بائر دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا تھا مظفرآباد میں پولیس نے استقبالیہ کیمپ اکھاڈ دیا اور مختلف مقامات سے این ایس ایف کے صدر اور سیکرٹری جنرل مجتبی بانڈے ضلعی صدر نیپ مظفر آباد صغیر خان نصرالاسلام ایڈوکیٹ زولفقار بیگ سمیت سنکڑوں کارکنان گرفتار کر لیے راولاکوٹ میں لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل دھاوا بول کر نیپ کے صدر لیاقت حیات اور این ایس ایف کی سنئیر نائب صدر ادیبہ جمیل کو والد اور بہن کے ہم راہ گرفتار کر لیا تھا این ایس ایف نے کہا ہے کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لورڈشیڈنگ کا فلسفہ ہم نہیں مانتے ہمارا واضع اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو فری لوڈ شیڈنگ زون بنایا جائے چار ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی ہم پیدا کر رہے ہیں اور آ ج ہم چار سو میگاواٹ کے لیے ترس رہے ہیں ستم ظریفی یہ کہ ہمارے سیاست کار جب کشمیر بھر میں فری لوڈ شیڈنگ زون کے مطالبہ کے لیے شڑ ڈاون اور پہیہ جام کرنے نکلے ہیں نیاء فتنہ یہ سامنے لایا گیا کہ غیر اعلانیہ لورڈشیڈنگ قبول نہیں کیا چار گھنٹے لورڈشیڈنگ ہو ہی یہ کیا ایک منٹ لورڈشیڈنگ قبول نہیں اب ہم مکمل فری لوڈ شیڈنگ زون بنوا کر دم لیں گے۔
فضل الرحمان نے راولاکوٹ میں پاکستان کو قبلہ کعبہ قرار دینے والوں کو اوقات دیکھا دی بجلی کشمیر پیدا ہو رہی ہے اور کشمیری آ ندھیرے میں اور پنجاب کو مفت بجلی دی جا نے لگی اس بات کا اعلان این ایس ایف کے سابق صدر اور نیپ کے سربراہ لیاقت حیات نے شام گئے گرفتار یوں کے ردعمل میں تھانہ راولاکوٹ سے ایک پیغام میں کیا نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ لیاقت حیات نے تھانہ راولاکوٹ سے جاری بیان میں کہا کہ قوم میدان میں نکل چلی ہے پاکستان سے بڑھ کر پاکستانی کہلانے کا چورن فضل الرحمان کی تقریر کے بعد بک چکا اب سارے کشمیر کو بجلی فری لوڈ شیڈنگ زون بنوا کر دم لیں گے انہوں نے عوام سے کہا کہ ٹھگ سیاست دان اب لورڈشیڈنگ کے شیڈول کا نیا ء فتنہ سامنے لائے ہیں جس کو قبول نہیں کیا جا ئے گا پانی ہمارا راج تمارا اب نہیں چلنے دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں