مقبوضہ بلوچستان:ضلع کیچ اور بولان میں بلوچ فریڈم فائٹرز کا پاکستانی فوج پر حملے کئی ہلاک

0
167

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بولان میں بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہیں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جبکہ بولان میں دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے ہفتہ دو جولائی کو ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے پاکستانی فوج کے قافلے پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ دشمن فوج کے قافلے میں شامل دو لینڈ کروز اور ایک ویگو گاڑی شدید حملے کی زد میں آئے جس سے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے گزرتی ہوئی ایک مسافر گاڑی میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسی دوران دشمن فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز پہنچ گئے۔ قریبی علاقوں میں فضائی جارحیت کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب حملے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ کمین گاہوں میں پہنچ گئے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے نودگہار میں ٹاکری کیمقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مختلف اطراف سے پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں