پاکستان:چترال لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری،سڑکیں بند

0
51

پاکستان کے زیر قبضہ چترال میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دو روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
چترال شندور روڈ اوراپر چترال کے باسیوں نے علاقے میں جاری بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چترال،شندور روڈ کو گرین لشٹ کے مقام پر بند کردیا ہے۔

جشنِ شندور کے موقع پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کرنے کی وجہ سے لوئر چترال سے اپر چترال جانے والی ٹریفک ریشن کے مقام پر مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ علاقے میں تین اہم پْلوں کو بھی بلاک کرنے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے علاقے میں جاری بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے تنگ آتے ہوئے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا جن کی ایک بڑی تعداد اس وقت گرین لشٹ میں موجود ہے۔
چترال سے رْکنِ قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ پیڈو کی طرف سے عوام سے بجلی کی مد میں لیگئے پیسے بلا تاخیر پیسکو کو ادا کرکے عوام کا مسئلہ حل کیا جائے اور دو سرکاری محکموں کی آپس کی لڑائی میں عوام کو نہ گھسیٹا جائے۔

مظاہرے کی وجہ سے عمومی ٹریفک کے ساتھ ساتھ سرکاری گاڑیاں گاڑیاں بھی پھنس گئی ہیں اور طلبہ و طالبات کو گھروں کو جانے میں مشکلات درپیش ہوگئی ہیں۔مظاہرین نے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں