پاکستانی مقبوضہ کشمیر:شدید بارشوں سے عوام پریشان،انتظامیہ کی طرف سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں

0
57

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے عوام انتہائی تکلیف کا شکار،ریاستی ادارے بلکل خاموش ہیں۔

علاقائی ذرئع کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے بیشتر سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اور راستے بند ہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔

جبکہ شدید بارش کی وجہ سے دریا جہلم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو چکی ہے اور پانی کا ایک بڑا ریلا آزاد پتن پل کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں کروٹ ڈیم میں پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے،مزید پانی بھرنے سے دونوں اطراف کی سڑک کو خطرہ لاحق ہے. آزادپتن سے دونوں اطراف کی ٹریفک کو مکمّل طور پر بند ہے، کہوٹہ سے آزاد پتن کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی سون کے مقام پر روکا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولیس کی جانب سے کوئی خاص اقدامات سامنے نہیں آ رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں