کشمیر:کولگام اور بمنہ میں دو پاکستانی دہشت گرد مارے گئے

0
63

منہ سرینگر میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں دو پاکستانی لشکر طیبہ سے منسلک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔مہلوکین میں ایک کا تعلق بجبہاڑہ کے ایک قریبی گاؤں سے ہے جو 2018میں واگہ سرحد سے ویزا پر پاکستان چلا گیا تھا۔ادھر ہاؤورہ مشی پورہ کولگام میں سہ پہر کو محاصرے کے دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید تبادلہ ہوا، جس کے بعد وہاں محاصرہ جاری ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر کے علاقے بمنہ علاقے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ مخصوص معلومات پر کارروائی کی گئی۔یہ دہشت گردوں چند روز قبل سوپور میں ایک تصادم کے دوران فرار ہو گئے تھے اور ان کا مسلسل پتہ لگایا جا رہا تھا۔ سرینگر پولیس نے جے وی سی بمنہ کے قریب ایک خصوصی ناکہ قائم کیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران 2 مشتبہ افراد کو پارٹی نے چیلنج کیا جس پر ان ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تاہم موثر طریقے سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک مختصر تصادم ہوا۔فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں پانچ پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد ہونے والے مختصر مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور ان کی لاشیں مقابلے کی جگہ سے برآمد کر لی گئیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے دستاویزات سمیت مجرمانہ مواد کے مطابق، ان کی شناخت عبداللہ گوجری ساکن فیصل آباد پاکستان اور عادل حسین میر عرف سفیان عرف مصعب ساکن لیور اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم ایل ای ٹی سے ہے۔پولیس کے مطابق عادل حسین میر 2018 میں واہگہ سے وزٹ ویزے پر پاکستان گیا تھا۔ میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرز نے ایل ای ٹی کے دو پاکستانی دہشت گردوں کو پہلگام علاقے کے رہنے والے عادل حسین کے ساتھ امرناتھ یاترا پر حملے کرنے کی ہدایات کے ساتھ بھیجا تھا۔ تاہم اب تینوں دہشت گرد دو الگ الگ مقابلوں میں مارے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں