پاکستانی مقبوضہ کشمیر:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے لیے ابتدائی ووٹر فہرستیں جاری کر دیں

0
158

پاکستانی مقبوضہ کشمیر جسے عام الفاظ میں آزاد جموں و کشمیر کہا جاتا ہے یا پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے لیے ابتدائی ووٹر فہرستیں جاری کر دیں۔
عواامی رائے کے مطابق جس طرح عام الیکشن پاکستانی فوج کے کنٹرول میں ہوتے ہیں اسی طرح بلدیاتی الیکشن بھی کشمیر کی غلامی کو تقویت دینے کے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ابتدائی ووٹر فہرستیں رجسٹریشن آفیسران کے دفاتر میں آویزاں کردی گئی ہیں۔ ابتدائی ووٹر فہرستوں میں نام موجود نہ ہونے سمیت عوام الناس کی جانب سے ابتدائی ووٹر فہرستوں پر اعتراضات 14 جون 2022 تک ریوائزنگ اٹھارٹیز کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ ریوائزنگ اٹھارٹیز کی جانب سے 11 جون سے 17 جون 2022 تک ابتدائی ووٹر فہرستوں پر اعتراضات/ اپیلوں پر سماعت ہو گی۔18 سے 20 جون کے دوران نام ووٹر فہرستوں میں اندراج کے لیے ریوائزنگ اٹھارٹیز کی جانب سے متعلقہ رجسٹریشن آفیسران کو ارسال کیے جائیں گے۔20 سے 22 جون 2022 کے دوران ریوائزنگ اٹھارٹیز کے فیصلوں کی روشنی میں متعلقہ رجسٹریشن آفیسران کی جانب سے عوام الناس کے اعتراضات و اپیلوں پر فیصلہ جات کے مطابق اعتراضات کو درست / ووٹر فہرستوں میں نام کا اندراج کیا جائیگا اور سافٹ ڈیٹا بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق 2 جولائی 2022 کو حتمی ووٹر فہرستیں شائع کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ابتدائی ووٹر فہرستیں چیک کرتے ہوئے کسی بھی اعتراض کی صورت میں ریوائزنگ اٹھارٹیز کے پاس اپیل درج کروائیں۔ ووٹ کا اندراج قومی فریضہ ہے عوام الناس اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں