پاکستانی مقبوضہ کشمیر: عوام کابوائز مڈل سکول چیڑان باغ کی تعمیر کا مطالبہ

0
64

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے باغ میں اہل علاقہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سکول کی بلڈنگ اور اپ گریڈیشن کے حوالے بات جیت ہوئی۔ لوگوں نے کٹھ پتلی وزیراعظم سردار تنویر الیاس چیف سیکٹری کشمیر اور ایم ایل اے بیگم امیتاز نسیم سے مطالبہ کیا کہ ہمارے دو کاموں پہ غور اور فکر کرنی چاہیے۔

اس حوالے کٹھ پتلی وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے الیکشن مہم کے دوران وعد بھی کیا تھا اب اس کو پورا کرنے کا وقت آ گیاہے۔آپ نے یہ وعدہ کیا تھا کہ میں اس سکول کو ہائی کا درجہ دو گا اور اس کی بلڈنگ کا کام جلدمکمل کروں گا لیکن آپ کا وعدہ ابھی تک پورا نہ ہو سکا عوام علاقہ نے کافی عرصہ آپ کا انتظار کیا لیکن وعدہ وفا نہ ہو سکا آج کے جدید دور میں جہاں دنیا گلوبل ویلج بن گی ہے ہمارے بچے آج بھی پتھروں پہ بیٹھنے کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اس کے باوجود سکول کے سٹاف نے بہترین نتائج دے اس بار ایلمنٹری بورڈ کے امتحانات میں کلاس 5th اور کلاس 8thکا رزلٹ سو فیصد دیا۔عوام علاقہ نے کٹھ پتلی وزیراعظم سردار تنویر الیاس صاحب اور بیگم امتیاز نسیم صاحبہ سے بہت ساری امیدیں وابسطہ کی ہیں کہ وہ اپنا وعدہ پورا کریں گے بلڈنگ کا کام جلد شروع کرواہیں،تاکہ ہمارے بچے باہر پتھروں میں بیٹھ کر پڑھنے کہ بجائے کلاس روم میں اپنا علم حاصل کر سکیں دوسرا بڑا مطالبہ اس سکول کو ہائی کا درجہ دیا جاے یہ ایک قدیم ادارہ ہے۔ یہ پاکستان کے وجود سے پہلے کا ہے اس سکول کی بنیاد 1928میں رکھی گی جب کہ 1947کو پاکستان بنا لیکن یہ ابھی تک اپ گریڈ نہ ہو سکا اگر ہماری بلڈنگ تیار نہ ہو سکی عوام نے کہا ہے ہمارے سکول کو ہائی کا درجہ نہ دیا گیا تو باغ میں دھرنا دیں گے۔ اور وہ وقت بھی دور نہیں جب چیڑان کہ نوجوان باغ پہنچیں گے اور اپنا حق لیں گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں