مقبوضہ بلوچستان:گوادر میں مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت

0
44

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں ایک مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گوادر کی ساحلی بستی جیونی میں ایک ماہی گیر نے گزشتہ شپ شکار کے دوران ایک سوا مچھلی جسے مقامی زبان میں ”کِر“ کہا جاتا ہے شکار کیا جس کا وزن 50•48 بتایا گیا ہے۔

یہ مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 روپے میں مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔اس سے قبل بھی جیونی کے ماہی گیر سوا مچھلی کی شکار کرچکے ہیں تاہم یہ اب تک کاسب سے قیمتی مچھلی ہے۔

واضع رہے کہ ماضی میں بلوچستان کی سمندرمیں سوا مچھلی کی بہتات رہی تھی جس کاباقاعدہ ایک شکار سیزن ہوتا تھا لیکن ٹرالنگ مافیاکی یلغار سے مذکورہ مچھلی کی نسل ناپید ہوتی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں