مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فورسزہاتھوں خاتون لاپتہ، علاقہ مکینوں کا احتجاج، سی پیک روڈ بلاک

0
32

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں آج بروزپیر کوپاکستانی فورسز نے ایک گھر میں چھاپہ مارکر ایک خاتون کو جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے اہلکاروں نے ایک گھر پرچھاپہ مارکر نور جان زوجہ فضل نامی ایک خاتون کو حراست میں لے کرجبری طورپر لاپتہ کردیا۔واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ کو بلاک کردیا۔علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ خاتون تین بچوں کی ماں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں