پاکستان: پنجاب میں 6 سالہ بچی کھیتوں میں زیادتی کے بعد قتل

0
78

پاکستان کے صوبے پنجاب کی تحصیل چونیاں میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق علی رضا نامی شخص نے کنگن پور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، بچی کے والد رحمت اللہ کی مدعیت میں ملزم علی رضا کے خلاف زیادتی اور قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے 6 سالہ اقصٰی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اوربعد ازاں گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم علی رضا کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنیکے بعد ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں