پاکستان:فورسز ہاتھوں جبری گمشدہ شخص کی لاش سندھ سے برآمد

0
26

مقبوضہ بلوچستان کے رہائشی لاپتہ شخص کی لاش سندھ سے برآمد

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع سبی کے رہائشی امام بخش ولد کالو خان ابڈو کی لاش سندھ سے برآمد ہوا ہے،ذرائع کے مطابق امام بخش کو رواں سال کے 28 اپریل کو سندھ کے علاقے سکھر میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جسکی لاش آج حیدر آباد سے برآمد ہوئی۔

لواحقین کے مطابق انہیں سی ٹی ڈی نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا اور بعد ازاں اسکی لاش برآمد ہوا،ہمیں انصاف دیا جائے۔خیال رہے کہ بلوچستان اور سندھ میں کئی لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن پر تشدد کے نشانات بھی پائے جاتے ہیں۔

لواحقین، انسانی حقوق کی تنظیمیں لاپتہ افراد کی دوران حراست موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا مطالبہ بھی کرتے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں