سندھ کی قومی آزادی کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش,جئے سندھ فریڈم موومنٹ

0
81

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کے مرکزی اعلان پر سندھ بھر میں 21 اپریل پہ سندھ کی قومی آزادی کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
جیسا کہ مرکزی پروگرام کی تقریب بدین میں کی گئی جس میں سندھ کے نقشے کو گلاب کے پھولوں اور دیئے جلا کر سجایا گیا اور رھبر سندہ سائین جی ایم سید شہید مہاراجا ڈاہر اور اپریل کے شہیدوں شہید بشیر خان قریشی شہید شفیع محمد کرنانی باکہوڑی موری کے شہداء شہید سرائی قربان کھاوڑ شھید روپلو چولیانی شہید نوراللہ تنیو اور شہید عامر کھاوڑ شہید سجاد مرکہنڈ کی تصویروں کے آگے دیئے جلا کر اور سندھو دیش کا ترانہ پڑھ کر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
دیکھتے دیکھتے تقریبا ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی جس میں کارکنوں نے ہمدردوں نے بزرگوں نے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی دوسری جانب سندھ بھر اضلاع اور شہروں میں کراچی سٹی کے مختلف ایریاز میں ملیر کورنگی چکرا گوٹھ جوہر موڑ گلشن معمار دادو لاڑکانہ شکارپور گھوٹکی مٹیاری سمیت مختلف شہروں میں نہایت احترام سے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اس موقع پر جسفم کی مرکزی باڈی کے عہدے داران چیئرمین سہیل ابڑو وائس چیئرمین زبیر سندھی جنرل سیکریٹری غلام حسین شابرانی ایڈیشنل سیکریٹری امر آزادی فنانس سیکرٹری سوڈو سندھی میڈیا سیکریٹری حفیظ دیشی کوآرڈینیٹر سیکریٹری پرھ کی جانب سے شہداؤں کو مختلف ٹیوٹر اسپیس چلا کر خراج تحسین پیش کیا گیا
اس موقع پر پارٹی چیئرمین سہیل ابڑو نے کہا کہ جسم سندھو دیش کی آزادی کی تحریک میں شہید ہونے والے شہداوں کو وطن کا شہید سمجھتی ہے سندھ کی تحریک آزادی کو ایسے ہی بہادروں اور سرفروشوں کی ضرورت ہے اپنے سر کے پرواہ کئے بغیر اپنے وطن کے لئے قربان ہو جائے
اس مشکل وقت میں جب کہ سندھ کی قومی تحریک پر ریاستی آپریشن جاری ہے اور تحریکی کی ساتھی دبا اور پریشر کی وجہ سے مایوس ہو کر سندھ کی قومی تحریک سے دور ہو رہے ہیں ان ساتھیوں سے بس میں اتنا کہوں گا موت ایک فطری عمل ہے ایک دن آنی ہے جو کبھی بھی کسی بھی حادثے کی صورت یا بیماری کی صورت میں آ سکتی ہے اس سے بہتر ہے کہ ہم خوف کو شکست دے کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر قومی تحریک کو مضبوط کرے اور کندھا کندھے سے ملا کر سیاسی اور انقلابی جدوجہد کے ذریعے سندھ بھر میں قومی تحریک کو مضبوط اور منظم کریں ہم سندھ کے باشعور لوگوں کو اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دے شہیدوں کی دی گئی قربانیوں کو ضائع مت کرے اور شہیدوں کے خون سے انقلاب برپا کرے
جسفم کے مرکزی وائس چیئرمین زبیر سندھی نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں شہید ہونے والے شہید بشیر خان قریشی شہید شفیع محمد کرنانی باکہوڑی موری کے شہداء شہید سرائی قربان کھاوڑ شھید روپلو چولیانی شہید نوراللہ تنیو اور شہید عامر کھاوڑ شہید سجاد مرکہنڈ کو قومی سلام پیش کرتے ہیں اور آج کے دن عہد کرتے ہیں جسفم سندھودیش کے لیے دی گئی قربانیاں اور شہیدوں کو مشن کو جاری رکھیں گی اور ایک دن ایسا آئے گا سندھی قوم آزاد حیثیت میں اقوام متحدہ کی ممبر ہوگی
جسفم کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام حسین شابرانی نے کہا کہ شہید کسی تنظیم کے میراث نہیں ہوتے شہیدوں کی وارث قوم ہوتی ہے آزادی کی راہ میں شہید ہونے والے حقیقی معنوں میں وطن کی شہید ہے ہم شہیدوں کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے وطن یا کفن آزادی یا موت کے نعرے کے تحت ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے
جسفم مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری امرآزادی نے کہا کہ جدید سندھ کے آزادی کے شعوری شہید سمیع کلہوڑو تہا جس کی شہادت کے بعد سندھ میں جذبہ اور شعور پیدا ہوا جس کی وجہ سے سندھ میں لاتعداد نوجوانوں میں قومی جذبہ پیدا ہوا ہزاروں نوجوان سندھ کی دفاع کے لیے میدان عمل میں آئے اپریل کے شہیدوں میں پروفیسر اعجاز سولنگی بھی شامل ہے جو انگریزی زبان کے فلسفے کا ماہر تھا اس سمیت شہید مظفر بھٹو شہید راجہ دائر بہبہرو اور شہیدوں کو سب کے لیے قربانی دینے پر قومی سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اس سے پہلے پارٹی کی میٹنگ اور جسفم کے مرکزی عہدیداران نے سوڈو سندھی حفیظ دیشی پرہ سندھو میٹنگ میں اپریل کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں