مقبوضہ بلوچستان:ڈھاڈر میں 3بھائی لاپتہ،چاغی میں ایک شخص ہلاک،قلات لاش برآمد

0
37

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے کاشتکار کو بھائیوں سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ گذشتہ دنوں سونا خان برہمانی سکنہ ڈھاڈر کو ان کے بھائیوں سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو علاقے کے سردار مٹا خان نے اپنے مہمان خانہ بلایا تھا جس کے بعد اس کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مٹا خان نے کاشتکاری و زمینداری کے پیشے سے وابسطہ سونا خان و اس کے بھائیوں کو پاکستان فورسز کے تحویل میں دیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے مزید افراد کے جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے توک سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوئی ہے،جسے قتل کر نے کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیاتھا۔

قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کی علاقے توک سے ایک نوجوان کی نعش بر آ مد کیا گیا جسے ایک روز قبل قتل کرنے کے بعد ویرانے میں پھینک دیا گیاتھا۔اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا جہاں مقتول کی شناخت عبدالوحد ولد جان خان قوم سمالانی سکنہ توک کے نام سے ہو گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کچکی مین آر سی ڈی شاہراہ پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص شاہ نواز نامی کو کچل ڈالا جوموقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔گاڑی سوار موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہ نواز کی ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں