مقبوضہ بلوچستان میں ہائی سیکورٹی الرٹ جار ی کردی گئی

0
23

مقبوضہ بلوچستان میں مخدوش صورتحال کے پیش نظر ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کردی گئی۔اس سلسلے میں پولیس، ایس اینڈ جی اے ڈی و دیگر کو ہدایت نامہ جاری کردی گئی ہے۔

بلوچستان کی جانب سے راجدانی میں حساس مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ،حساس مقامات اور پبلک مقامات پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردی گئی ہے۔

سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر بلوچستان کے ریلوے اسٹیشنز پر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے بعد سیکورٹی تھریٹس موجود ہیں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ہائالرٹ ہے۔دوسری جانب ملازمتہائے عمومی نظم ونسق نے بھی حکم نامہ جاری کردیا جس میں سول سیکرٹریٹ کیلئے انتہائی حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی اور کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر صوبہ میں اور عموماکوئٹہ میں خصوصا شدید سیکورٹی خطرات لاحق ہیں۔

بلوچستان سول سیکرٹریٹ چونکہ ایک حساس ترین جگہ ہے اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا ہے لہذا آپ تمام کو ہدایت دی جاتی ہے کہ سول سیکرٹریٹ میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائین اور کسی کو بغیر چیکنگ کے سول سیکرٹریٹ کے اندر نہ چھوڑا جائے۔علاوہ ازیں کسی بھی غیر اشخاص اور پرائیویٹ گاڑیوں کو ہر گز نہ چھوڑا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے متعلقہ بالا ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں