پاکستان:پشاور میں شیعہ مسلک کے مسجد میں خودکش دھماکا، 32 افراد ہلاک

0
41

پاکستانی کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے راجدانی پشاورمیں قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہوا جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لائی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کوبھی اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں ٰ 32 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور سکیورٹی کے لیے مسجد کے گیٹ پر دو کانسٹیبل تعینات تھے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور پہلے پولیس اہلکار کے پاس آیا، پھر دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک ہوا اور دوسرا زخمی ہے۔

لے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی‘عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں