بلوچستان میں پاکستانی فوج کی مقامی ڈیتھ اسکواڈ پربم حملہ، 4 ہلاک

0
70

پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکا ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ کے مقام پر ہوا ہے۔

زخمی اور لاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے دھماکے کی زد میں آنے والے سات افراد کی تصدیق کردی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے 4 افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

زخمیوں میں پانچ افراد کی حلات نازک بتائی جارہی ہے جس سے مزید ہلاکت کا خدشہ ہے۔

دھماکے کی زد میں آنے والوں کا تعلق پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کی بنائی ہوئی مقامی ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں