پاکستان : بلوچ مسلح تنظیم کا لاہور میں بم دھماکا، 3 افراد ہلاک

0
173


پاکستان کے شہر لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں آج بزور جمعرات ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افرادہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتاجارہی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری بلوچ قوم پرست آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے)نے قبول کرلی ہے۔

لاہور پولیس کے بیان میں ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت سلنڈر دھماکا بتائی گئی تاہم بعد میں لاہور پولیس کے ترجمان رانا عارف نے تصدیق کی کہ بم ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ موٹر سائیکلز میں آگ لگ گئی۔

میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دیں۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی ریڈ الرٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا انارکلی بازار کی آخری لائن میں سرکلر روڈ کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد علاقے میں بینک کے باہر پارک ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ فی الوقت نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، پنجاب فرانزک ایجنسی، سیف سٹی اتھارٹی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ مل کر دھماکے کی نوعیت کا تعین کریں گے۔

ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی جگہ پر ڈیڑھ فٹ کا گڑھا پڑ گیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لینے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جو شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔

دوسری جانب بلوچ قوم پرست آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے)کے ترجمان مرید بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پہ جاری کردہ مختصر بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حملے کا ہدف بینک کا عملہ تھا۔

واضع رہے کہ بی این اے، بی آر اے اور یو بی اے کی انضمام سے گذشتہ دنوں وجود میں آیا اور یہ کارروائی اس تنظیم کی دوسری کارروائی ہے ا س سے قبل اپنے تشکیل کے بعد پہلی کارروائی گذشتہ روزبدھ کو بلوچستان کے علاقے کوالواہ میں پاکستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا جس سے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

بلوچ مسلح تنظیم بی این اے کی بلوچستان سے باہر پاکستان میں کارروائیوں کی حکمت عملی بلوچستان کی ۤآزادی کیل تحریک کیلئے ایک بہتر فیصلہ ہے جس سے نہ صرف پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ کی مورال گر جائے گی بلکہ پاکستان کے عوام کو بھی یہ جانکاری حاصل ہوگی کی پاک آرمی بلوچستان میں جو کر رہی ہے اس آگ کی لپیٹ میں پنجاب بھی آگئی ہے اور پھر حکومت پاکستان اور پاک آرمی کی یہ جھوٹ بھی طشت ازبام ہوگی کہ بلوچستان میں کوئی ۤآزادی کی تحریک نہیں چل رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں