شمالی وزیرستان: طالبان نے پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک کردیئے

0
89

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے ایک حملے میں پاکستانی فوج کے 4اہلکار ہلاک ہوگئے۔

واقعہ وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا ہے جہاں پاکستانی فوج کے آپریشن کے دوران طالبان اوران کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تحریک طالبان پاکستان کے خلاف ہونے والے اس آپریشن میں مسلح تصادم میں چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک اہلکار کی شناخت ذخااللہ کے نام سے ہوئی ہے جو لکی مروت کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا کہ ان کی جوابی کارروائی میں سات آرمی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں مہینے پاکستان کے فاٹا کے علاقوں میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور صرف شمالی وزیرستان میں دس سے زائد حملے کئے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں