مقبوضہ بلوچستان : پاکستانی فوج نے 8 افراد کو جبری طورپر لاپتہ کردیا

0
25

پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے آٹھ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کو فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ سے گھروں پر چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے پانچ کی افراد کی شناخت ایاز ولد نیک سال، عویض ولد حسین، نبیل ولد ہاشم، سفر ولد جمعہ، لطیف ولد صالح کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت فورسز نے گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں