مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوج نے پورا گاؤں کے افراد آرمی کیمپ منتقل کر دئیے

0
120

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے گاؤں زیارت ڈن کو سات اکتوبر کے صبح پاکستانی فورسز نے گھیرے میں لے کر گھروں کی تلاشی شروع کردی، تمام علاقہ مکین بشمول (بچوں اورعورتوں) کو گھروں سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا،پاکستانی فورسز نے زیارت ڈن کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران نواز علی والد محمد اور وزیر احمد ولد لعل بخش سمیت تین اور لوگوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جو تاحال فورسز کے حراست میں ہیں

تاہم سات اکتوبر کے بعد مزید تین مرتبہ فورسز نے علاقے میں آکر رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے

ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے علاقے میں چھاپہ مار کر میر محمد نامی علاقہ مکین کو گھر کے خواتین و بچوں کے ہمراہ زبردستی فوجی گاڑیوں میں گھر کے سامانوں کے ساتھ قریبی ایف سی کیمپ منتقل کردیا ہے

گذشتہ شب فورسز کے ہاتھوں ایف سی کیمپ منتقل ہونے والے افراد میں پندرہ خواتین بچوں سمیت تیس کے قریب افراد شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں