افغانستان: قندوز مسجد میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک,دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کرلی

0
48

قندوز میں شیعہ برادری کی مسجد پر خودکش حملہ، 70 افراد ہلاک، دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کر لی

افغانستان کے شہر قندوز میں مقامی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی نماز کے دوران ایک خود کش حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں سید آباد مسجد میں لاشیں اور ملبہ ندیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مسجد مقامی شیعہ برادری کی ہے۔

دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ شدت پسند گروہ جن میں مقامی دولتِ اسلامیہ کا گروپ بھی شامل ہے شیعہ برادری کو پہلے بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب لوگ جمعے کی نماز کے لیے مسجد میں اکٹھے تھے۔

مقامی سکیورٹی اہلکاروں نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ حملے کے وقت 300 سے زیادہ افراد مسجد میں موجود تھے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں