مقبوضہ بلوچستان:بولان اور بلیدہ میں پاکستان فوج کا فضائی آپریشن جاری

0
46

مقبوضی بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر فضائی آپریشن کی جارہی ہے۔ جبکہ ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں گزشتہ چار روز سے آپریشن جاری ہے
بولان میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے علاوہ مختلف علاقوں میں کمانڈوز اتارے جاچکے ہیں۔

بولان میں آپریشن کا آغاز گذشتہ روز کیا گیا جو آج بھی جاری رہا، مچھ سے متصل بولان کے مختلف علاقے سارو، نیشنل، ٹکی وڈھ، پانچ، سیخنی، اردو باغ اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اتارے گئے اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں مقامی آبادی فورسز اہلکاروں کے محاصرے میں ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں فوجی آپریشن گزشتہ چار روز سے جاری ہے جس میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ کچھ روز قبل بلیدہ میں پاکستانی فوج پر حملے ہوئے جس سے7 فوجی اہلکار مارے گئے تھے اور حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں