مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی میں فورسز پر حملہ2 اہلکار ہلاک12 افراد زخمی

0
74

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ کے مرکزی شاہراہ جناح روڈ کے قریب سرینا ہوٹل کے باہر تنظیم چوک پر ایک بم دھماکا ہوا جس کا ہدف سیکورٹی اہلکار تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 8 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں