پاکستانی مقبوضہ کشمیر:عوام پرپاکستانی فوج کی فائرنگ، ایک ہلاک، 13 زخمی

0
104

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے شاردہ میں فرنٹیئرکور(ایف سی) کی جانب سے عوام پراندھا دھندفائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے ردعمل پر عوام شدیدسراپا احتجاج بن گئی۔ مشتعل عوام نے نیلم روڈ شاردہ سے ٹائر جلاکر مکمل بند کردی، پاکستانی فوج اور عمران خان کیخلاف شدید نعرہ بازی اور دھرنا جاری ہے۔

سنگر ڈیسک کو جائے وقوعہ سے مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت رونما ہواجب کشمیر کے الیکشن کی ڈیوٹی کے لئے لائے جانے والے FC اہلکاروں نے واپس جانے کیلئے گاڑی نہ ملنے پر لوکل گاڑیوں سے خواتین وبچوں کو اتارکر اور زبردستی گاڑیاں اپنے قبضے میں لیکرجانے لگے جس پر لوکل انتظامیہ نے انہیں روکا۔

ایف سی اورلوکل انتظامیہ کے درمیان نوک جھونک، گالی گلوچ اور تصادم کی صورت میں عوام اکھٹا ہوگئی جس پرایف سی اہلکاروں عوام پربراہ راست فائرنگ کھول دیا جس کے نتیجے ۱یک نوجوان موقع پرہلاک جبکہ 13افراد ہوگئے۔

جاہے وقعہ سے ریکاڑڈ کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا کہ عوام شدید غم و غصے میں ہے اور پاکستانی ریاست، اسکی فوج اور عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہی ہے اور خود مختار و آزاد کشمیرکا مطالبہ کر رہی ہے ۔

عوامی حلقوں نے ایف سی کی طرف سے محصوم شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ایف سی کے اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اورکہا کہ اگر قانون نے کام نہیں کیا تو عوام کے پاس کوئی چوائس نہیں ہوگا، میدان تم نے چنا ہے تم رکھوالے بن کر آتے ہو اور قاتل بن جاتے ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں