مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی ایجنٹ کے گاڑی پر حملہ،نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کو قتل کر دیا

0
136

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی اہلکار کے گاڑی پر حملہ،فائرنگ سے نوجوان جابحق

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں سرکاری حمایت یافتہ شخص کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ نوشکی کے نواحی علاقے ریکو انجیری کے رہائشی غلام حیدر ساسولی کی گاڑی کو ریکو ہی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم مذکورہ شخص کے ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔ غلام حیدر ساسولی سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ مذکورہ گروہ کو ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ضلع آواران کے علاقے گیشکورمیں نامعلوم مسلح افراد نے شیرجان شیدا نامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔بدھ کی شام قریبا 7 بج کر 30 منٹ پر ان پر جان لیوا حملہ کیا۔ہلاک ہونے والے شیرجان شیدا بلوچ زبان کے شاعر رشید فیصل کے بھائی تھے تاہم ان کے قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں