پاکستان: غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.5 فیصد کمی ریکارڈ

0
106

رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران پاکستان کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان پچھلے کئی برس سے جدوجہد کر رہا ہے لیکن تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کہ متعلقہ حلقوں کی کوششیں مثبت نتائج لانے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایف ڈی آئی کی مد میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالر ملے تھے اس اعتبار سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 32.2 فیصد یعنی 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بشمول پورٹ فولیو، غیر ملکی نجی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ ڈالر رہی، گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے۔

رواں مالی سال کے 10 مہینوں کے دوران پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری 28 کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال اسی عرصے کے دوران 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔

کورونا وائرس کے اثر کی وجہ سے ایکویٹی مارکیٹ سے اخراج زیادہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

گزشتہ برس اسی سال کے 10 ماہ کے دوران چین کی جانب سے ایف ڈی آئی36 کروڑ 53 لاکھ ڈالر تھی جو رواں سال میں اسی مدت کے دوران کم ہو کر 70 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی سیاست میں عسکری مداخلت سمیت بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخو ااورپنجاب کوایک پولیس اسٹیٹ بناکر عسکری اسٹبلشمنٹ نے عوام کی اظہار آزادی پر قدغن لگاکر جبری گمشدگیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی اکانومی شدید متاثر ہوگئی ہے اور پاکستان آرمی کیلئے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں