ضلع کیچ: پاکستانی فوج کے اہلکار نے چھ فوجیوں کو ہلاک، 7 کو زخمی کر دیا

0
90

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ میں ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پہ فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپاہی شریف نامی ایک اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے، جبکہ واقعہ دشت کے علاقے بلنگور کے مرکزی کیمپ میں اس وقت پیش آیا جب اہلکار اکھٹے کھانا کھا رہے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں حوالدار غلام دستگیر، سپاہی احمد نواز،نائک محمد اشرم، سپاہی بلال حسین، لانس حولدار غلام فرید، سپاہی محمد شہباز شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نائک نورخان،سپاہی ریاض حسین، سپاہی مظاہر حسین، بی آر سپاہی علی رضا، سپاہی ساجد سرور، سپاہی نواز، نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس شامل ہیں، زخمی ہونے والوں میں ایک اہلکار نان کمیشن بٹ مین ندیم عباس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بلوچ سرمچاروں کی پے درپے حملوں سے درجنوں فوجی سائیکو ہو چکے ہیں،ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں