پاکستان: غریب کسان کو بیٹی کی عزت بچانے پر کُتا بنا دیا گیا

0
74

غریب مزدور کا پولیس کو وڈیروں کے خلاف درخواست دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر عوام کا غم و غصہ، کاروائی کا مطالبہ

پاکستان کے شہر ساہیوال کے نواحی گاؤں 43 فورایل ظالم وڈیرے نے ظلم کی انتہا کر دی جس سے انسانیت بھی شرما گئی۔ بیٹی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر غریب مزدور کا پولیس کو وڈیروں کے خلاف درخواست دینا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وڈیروں نے کسان کو اسلحے کے زور پر اٹھا لیا اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر کتا بنا کر کتے کے کھانے والے برتن میں پانی پلاتے رہے۔

ساہیوال کے نواحی گاؤں 43 فور ایل میں غریب کسان غلام رسول کو زمان مدھول اور اس کے ساتھیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں کتے کا پٹہ ڈال کر بازاروں میں گھسیٹتے رہے۔ کتے کے برتن میں پانی پلاتے رہے غریب کسان اللہ کے واسطے دیتا رہا۔ سوشل میڈیا کی وساطت سے منظر عام پر آنے والی اس مظلوم شخص کی تصاویر اور ویڈیوز پہ سوشل میڈیا صارفین کا انتہاء غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جج صاحب اپنی توہین پہ توہین عدالت کا پرچہ کاٹ دیتے ہیں۔کیا وڈیرے بااثر افراد ایسے ہی انسانیت کی تذلیل کر کے دندناتے پھرتے رہیں گے؟کیا انصاف کا یہی معیار ہے؟

پاکستان میں وڈیرہ شاہی ابھی تک ایک بڑی حقیقت ہے اور مقامی انتظامیہ نے ہمیشہ مقامی وڈیروں کے چاپلوسوں اور سہولتکاروں کا کام کیا ہے۔ یہ محض ایک کیس ہے جو سوشل میڈیا کی وساطت سے عوام الناس تک پہنچا مگر لاکھوں کیسز دفن ہو جاتے ہیں چونکہ پولیس اور مقامی انتظامیہ وڈیروں کے آگے دم ہلانے کو ہی اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری سمجھتی ہے۔ وڈیرہ شاہی کی اس دور میں اور انتظامیہ و حکومت کی اس سہولتکاری میں اگر ظلم کے خلاف کوء کردار ادا کر سکتا ہے تو وہ صرف عوام ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اسے ظلم گردانتی بھی ہے یا نہیں، اسکے خلاف کھڑی ہوتی ہے یا خاموشی اختیار کرتے ہوے اپنی بیٹی کی عزت کی طرف وڈیرے کا ہاتھ اْٹھنے کا انتظار کرتی ہے۔ ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا ہے کہ انصاف اور عوامی توقیر کے لمبے لمبے خطابات دینے والے حکومتی ذمہ داران اس پہ کیا ایکشن لیتے ہیں،۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں