کشمیر:محکمہ سکل ڈیولپمنٹ اور آئی آئی ٹی کے مابین مفاہمت نامے پر دستخط

0
81

 طلباء اور عملہ کی ہنری مندی اور روزگار کے مواقع کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں محکمہ سکل ڈیولپمنٹ جموں وکشمیر نے اِنسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی اور ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموںپروفیسر منوج ایس گور کے مابین پرنسپل سیکرٹری سِکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹراصغر حسن سامون کی موجودگی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اِس تعاون کا مقصد آئی آئی ٹی جموں کے ساتھ مل کر پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی سیکٹر کی  بحالی ہے اور بطور پیشہ ورانہ تربیتی کورسوں کو نئے مخصوص تربیت کی مہارت کے ساتھ تبدیل کرنا ہے  تاکہ ٹنلوں ، ریلوے ، بجلی کے منصوبے ، کولڈ سٹوریج ، ریفریجریشن جیسے آئندہ منصوبوں میں مہارت کی طلب کومد نظر رکھتے ہوئے۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کو اِس طرح تربیت دیں کہ انہیں نصاب کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد ملازمت ملے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد ہنروں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ جموں وکشمیر کی نوجوان پود کو روزگار کے بہتر ذرائع میسر ہوسکیں۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ پالی تکنیک کے طلباء کی مہارت کو بڑھانے کے لئے سِکل ڈیولپمنٹ سینٹر کھولا جائے گا اور یہ متعلقہ تجارت میں جدید سامان سے لیس ہوگا۔ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ نے کہا کہ گورنمنٹ پالی تکنیک کالج جموں نے ٹاٹا ٹیکنالوجی لمٹیڈپونے کی مدد سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری 4.0 سے مطابقت رکھنے والے جدید رجحانات کی تربیت فراہم کرنے کے لئے ایک سینٹر فاراِنونشن،اِنوویشن انکیوبیشن اینڈ ٹریننگ (سی آئی آئی آئی ٹی) قائم کیا ہے۔ IIT جموں مختلف

سٹریموںکے طلاب کو سی آئی آئی آئی ٹی جموں کو مختلف کورسوں میں طلباء کی تربیت اور صنعتی تربیت کے لئے سفارش کرے گا۔ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں نے کہا کہ دونوں محکمے تحقیقی کاموں کے لئے ایک دوسرے کو بنیادی ڈھانچہ اور مختلف لیبارٹریوں / ورکشاپوں کا استعمال کرکے اِنسٹی چیویشنل ایکسچینج کو فروغ دینے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی جموں نے ورکشاپوں اور تحقیقی پروگراموں کی ترقی ، ترویج اور ان کے اہتمام کے لئے پہلی بار گورنمنٹ پالی تکنیک کالج جموں کو اَپنائے گ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں