شہید سرمچاربہار بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،میجر گہرام بلوچ

0
116

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے آبائی گاؤں کو بلڈوز کرناجنگی جرائم میں شامل ہوتا ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری پریس ریلیز میں کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فوج اور اس کے ڈیتھ اسکواڈ نے مشکے میں میہی گاؤں پر دھاوا بول کر تمام گھروں کو بلڈوز کر دیاہے۔

ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ ایک ساتھی سرمچار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ یہاں اس طرح کی بربریت کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ میہی گاؤں کو نشانہ بنا کر اسے تباہ کیا گیا ہے۔ جب لوگ اس گاؤں میں دوبارہ آباد ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو فوج اور اس کے پراکسی ڈیتھ اسکواڈز لشکر کشی کرکے گھروں کو جلاتے اور بلڈوز کرتے ہیں اس کی بڑی وجہ بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا اس گاؤں سے تعلق ہونا ہے۔ اور میہی ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا آبائی گاؤں ہے۔پاکستانی فوج بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں مسلسل ہزیمت اٹھا کر فرسٹریشن میں عام آبادیوں کو نشانہ بناتی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ اور انٹرنیٹ سروس 2017 سے معطل ہے۔ عالمی برادری کو چاہیئے کہ مقبوضہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں پر پاکستان کو جوابدہ ٹھہرائے اور قبضہ گیری کے خلاف بلوچ قومی جہد آزادی میں بلوچوں کی مدد کرے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید سرمچار گنج بخش عرف بہار بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
شہید ساتھی سرمچار گنج بخش عرف بہار بلوچ گزشتہ روز دشمن فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں پنجگور کے علاقے کیل کور میں شہید ہوا۔
دشمن فوج نے سرمچاروں کے ایک گشتی ٹیم کو گھیرنے کی کوشش کی۔ شہید بہار بلوچ نے بہادری کے ساتھ دشمن فوج سے لڑتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو دشمن کے گھیراؤ سے بحفاظت نکالتے ہوئے خود جام شہادت نوش کیا۔ اس جھڑپ میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

شہید گنج بخش بلوچ ولد علی سکنہ تیرتیج آواران ایک انتہائی محنتی، بہادر اور جنگجو سرمچار تھے۔ شہید نے دشمن کے خلاف کئی مہمات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا تھا۔

انکی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں